تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 اپریل 2012
وقت اشاعت: 14:25

یوکرین : جڑواں بھائی کھلاڑیوں کے کھلاڑی نکلے

کیو(یوکرین)…این جی ٹی…یوکرین کے جڑواں بھائیوں نے ایکروبیٹکس کا شاندار مظاہرہ پیش کر کے سب کے دل جیت لئے۔ ایکروبیٹکس ایک ایسا کھیل ہے،جس میں کھلاڑی رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کیے اپنے جسم کا توازن اور قابو برقرار رکھتے ہوئے مختلف کرتبوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ایک وڈیو میں یوکرین کے ایسے ہی دو جڑواں بھائیوں کا انتہائی مہارت سے شاندارAcrobatic کرتبوں کا مظاہرہ کرتے دکھایا گیا ہے۔ بظاہر ایک جیسے نظر آنے والے بھائیوں نے کسی فرق کے بغیر ایک جیسی ایکروبیٹکس پرفارم پیش کرکے سب کو حیران کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.