11 اپریل 2012
وقت اشاعت: 23:15
امریکہ میں تیار کردہ 14فٹ اونچا دنیا کا سب سے بڑا ٹائر
رالیگغ …امریکی ریاست شمالی کیرولینامیں ایک مقامی کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا ٹائر تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔400 پونڈ وزنی یہ سیاہ رنگت والا ٹائر14فٹ اونچا اور 6فٹ چوڑا ہے جس کے درمیانی حصے میں 2فٹ بڑا سوراخ بھی بنایا گیا ہے۔اس ٹائر کو تیاری کے بعد ایک عوامی مقام میں نمائش کیلئے بھی رکھا دیا گیا ہے جہاں عالمی ریکارڈ حاصل کر نے کے بعد یہ ہر نگاہ کا مر کز بن گیا ہے۔