تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
15 اپریل 2012
وقت اشاعت: 11:49

تھائی لینڈ: پر ندوں کے گھونسلوں سے مشابہ ریسٹورنٹ

بنکاک…دنیا بھر میں کشادہ اور بلند ترین عما رتوں میں ریسٹورنٹ تو بہت بنائے جاتے ہیں لیکن تھا ئی لینڈ میں پر ندوں کے گھونسلوں سے متاثر ہو کر ایک ایسا منفرد ریسٹورنٹ قائم کیاگیا ہے جہا ں درخت پر لٹکتے گھونسلے میں بیٹھ کر کھانا کھایا جاتا ہے۔یہ ریسٹورنٹ با نس کے ڈنڈوں کی مدد سے ایک دیوہیکل گھونسلا بنا کر درخت پر لٹکا یا گیا ہے جہاں آنے والے افراد پر ندوں کی طرح اڑ کر تو نہیں لیکن لکڑی کی سیڑھیوں سے چڑکر اس گھو نسلے میں داخل ہوتے اور یہاں بیٹھ کرکھا نا کھاتے ہیں۔ اس گھونسلا ریسٹورنٹ کی ایک اور انو کھی بات یہ بھی ہے کہ اس میں ویٹر زرسی سے ٹارزن کی طرح لٹک کر آتے اور کھانا پیش کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.