تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 اپریل 2012
وقت اشاعت: 16:2

امریکا:انڈوں پر نقش و نگار بنانے والا روبوٹ

نیویارک …این جی ٹی …امریکا میں دنیا کاایسا منفرد روبوٹ تیا ر کیا گیا ہے جو انڈوں پر نقش ونگاری کر نے کی صلا حیت رکھتا ہے۔Egg-Bot نامی یہ روبوٹ ایک عام انڈے کے چھلکے پر نہایت پھرتی سے رنگین پین کے ذریعے دیدہ زیب نقش بناکراسے منٹوں میں خاص بنادیتا ہے۔ اس روبوٹ کی خاصیت یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے انڈوں پر اپنی من پسندنقش ونگار بھی بنائے جا سکتے ہیں جنہیں پہلے کمپیوٹر پر ڈیزائن کیا جاتا ہے اور پھر یہ روبوٹ انہیں سوفٹ ویئر کی مدد سے انڈے کے چھلکے پر منٹوں میں منتقل کر دیتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.