تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 اپریل 2012
وقت اشاعت: 0:6

فلپائن میں منفرد ریس،خون آشام بلاؤں سے بچنا شرط ہے

منیلا…فلپائن کے شہر Santa Rosaمیں گذشتہ دنوں ایک منفرد ریس کا اہتمام کیا گیا جسکے شرکاء کو خون آشام بلاؤں سے بچتے بچاتے ایک مقررہ مقام تک پہنچنا تھا۔ اس ریس میں تقریباً5ہزار افراد نے شرکت کی جنہیں 5کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ناصرف تمام رکاوٹیں عبور کرنی تھیں بلکہ خود کو خون آشام بلاؤں سے بھی محفوظ رکھنا تھا۔اس ریس میں شرکاء کو تین جھنڈے دئیے گئے اور جو کھلاڑی اپنا ایک جھنڈا ان بلاؤں سے بچاتے ہوئے اختتامی لائن تک سب سے پہلا پہنچا اُسے اس ریس کا فاتح قرار دے دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.