تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 اپریل 2012
وقت اشاعت: 18:33

گاڑی کے ونڈ اسکرین پرلگے وائپرز نے کتے کو پریشان کر ڈالا

لندن…این جی ٹی…گاڑی کی ونڈ اسکرین پر لگے وائپرز کی حرکت نے کتے کو توپریشان ہی کر ڈالا۔ اس ویڈیو میں نظر آنے والا یہ کتا گاڑی میں سفر کر رہا تھاجب اس کے مالک نے گاڑی کی ونڈاسکرین صاف کرنے کے لئے وائپرز چلادیئے جن کی حرکت دیکھتے ہی کتا بد حواس ہو کر بھونکنے لگا کہ نا جانے کیا قیامت آن پڑی ۔کتوں کے لئے شاید یہ وائپرز کچھ زیادہ ہی انوکھے تھے جبھی توگاڑی میں موجود دوسرا کتا بھی پریشان ہو گیا اور دونوں ہی بے چینی کے عالم میں وائپرز کے ساتھ ساتھ اپنا سرہلاتے انہیں روکنے کی ناکام کوشش کرتے نظر آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.