تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 اپریل 2012
وقت اشاعت: 0:43

برطانیہ : دو سال کی بچی دل کی سرجری کے بعد ماہر تیراک بن گئی

لندن … برطانیہ میں 2 سال کی بچی نے دل کی سرجری کے بعد تیراکی کے جوہر دکھا کر جہاں بڑا کارنامہ انجام دیا وہیں دیکھنے والوں کو حیران بھی کردیا۔ روسانہ صرف 10 ہفتے کی تھی جب اس کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی۔ اس کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے اس کے والدین کو اسے تیراکی سکھانے کا مشورہ دیا۔تیراکی نہ صرف اس کی صحت بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہو ئی بلکہ وہ ماہر تیراک بھی بن گئی ۔ روسانا کی غیر معمولی تیراکی کو دیکھتے ہوئے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں بہترین تیراک بنے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.