تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
14 مئی 2013
وقت اشاعت: 9:53

چین:راکٹ ٹیکنالوجی کے استعمال سے نیا مصنوعی دل تیار

بیجنگ…چین میں سائنس دانوں نے راکٹ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے نیا مصنوعی دل تیار کرلیا ہے۔لاکھوں افراد کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مصنوعی دل چین کے شہر تیان جن کے امراض قلب کے اسپتال میں تیار کیا گیا ہے۔ ابھی یہ آزمائشی مراحل میں ہے اور راکٹ ٹیکنالوجی سے بنایا گیا۔ پہلا مصنوعی دل 2 ماہ قبل ایک بھیڑ کو لگایا گیا تھا جو اب تک ٹھیک چل رہا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق مزید تجربات کرکے اسے جلد انسانوں کے لیے بھی موزوں بنا لیا جائے گا۔چین کے طبی ماہرین اسے طبی تحقیق میں اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں اور چین سمیت دنیا بھر میں دل کے لاکھوں مریضوں کے لیے اسے امید کی کرن کہا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.