تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:44

دبئی میں حاملہ خواتین کا شیشہ کیفے میں داخلہ ممنوع

دبئی.......... متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں شیشہ کیفوں میں حاملہ خواتین کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ،یہ پابندی تمام خواتین پر عائد کی گئی چاہے وہ تمباکو نوشی کا ارادہ رکھتی یا نہیں۔

خلیجی اخبار کے مطابق یہ قدم ایک نئی عوامی صحت کی مہم کا حصہ ہے جس کے تحت حاملہ خواتین کو تمباکو نوشی سے پاک جگہوں تک محدود رکھنا ہے۔اس مہم کی تشہیر کے لیے ریاست کے ہوٹلوں کے داخلی راستوں پر دورازے کے حجم کے پوسٹرز آویزاں ہیں جہاں لوگ مخصوص قسم کے حقّہ پائپ پینے کے لیے جاتے ہیں۔

اِن پوسٹروں میں تحریر عبارت میں حاملہ خواتین سے اْن کے ہونے والے بچوں کی جانب سے کہا جارہا ہے ’تمباکو نوشی آپ کی پسند ہوسکتی ہے! میری نہیں۔پوسٹروں پر یہ بھی واضح انداز میں تحریر ہے کہ 18 سال سے کم عمر اور چھوٹے بچوں کی ماؤں کا اندر داخلہ ممنوع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.