تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
6 جون 2011
وقت اشاعت: 8:4

تیز رفتار چہل قدمی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے، تحقیق

تیزرفتار چہل قدمی صحت کے لیے انتہائی فائدے مند ہے اس سے دماغ چست اور جسم توانا رہتا ہے۔ جرمنی کے شہر کولون میں قائم اسپورٹس یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہےکہ تیز رفتار چہل قدمی کا اصل نتیجہ حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ایک گھنٹے میں تقریباﹰ ساڑھے چار سے چھ کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کیا جائے۔



شام کے اوقات میں صرف آدھے گھنٹے کی تیز رفتارچہل قدمی طویل عرصے تک صحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔ اس سے کارڈیو ویسکیولر سسٹم نہ صرف مضبوط ہوتا ہے بلکہ یہ پھیپھڑوں کی صلاحیت بڑھانے اور خون میں چکنائی کی سطح کم کرنے میں بھی نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
ملیریا کے خلاف عالمی دنتپدق قابل علاج مگر بروقت تشخیص لازمی
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.