14 مئی 2013
وقت اشاعت: 12:24
کراچی میں ڈینگی،10افراد میں وائرس کی تصدیق
کراچی…کراچی میں ایک ہفتے کے دوران دس افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،مزید افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ڈینگی سرویلنس سیل سندھ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی ، ملیر اور بلدیہ ٹاون کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں عرصے سے مچھر مار اسپرے نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے یہاں مچھروں کی افزائش میں بے پناہ اضافہ گیا ہے۔ موسم گرما میں ان علاقوں میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے دس کیس سامنے آئے ہیں جبکہ رواں سال جنوری سے اب تک 98 کیس سامنے آچکے ہیں۔