18 مئی 2013
وقت اشاعت: 19:10
کراچی میں نگلیریا کی تشخص کیلئے پانی کے نمونوں کی ٹیسٹ نہیں کرایاجاسکا
کراچی…کراچی میں نگلیریا کی تشخیص کے لیے تاحال پانی کے نمونوں کا لیبارٹری ٹیسٹ نہیں کرایا جاسکا ، جس کی وجہ سیاس مرض میں اضافے کا خدشہ ہے اور شہریوں میں نگلیریا کا خوف بھی بڑھتا جارہا ہے۔کراچی میں رواں سال نگلیریا کے پہلے مریض کی موت کے بعد بھی انتظا میہ اور واٹر بورڈ کو ئی خاطرخوا ہ اقدامات کر نے میں کا میاب نہیں ہو سکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ای ڈی او ہیلتھ اور واٹر بورڈ کے ارکان کے درمیان رابطے کے فقدان کے باعث تاحال پانی کے نمونے لیبارٹری میں جمع نہیں کرائے جا سکے ہیں۔اس سے جہاں نگلیریا کے مرض کی شدت میں اضا فہ کا خد شہ ہے بلکہ لوگوں میں اس مرض سے متعلق خوف بھی بڑھتا جارہا ہے۔