20 مئی 2013
وقت اشاعت: 12:21
لاہور میں خسرہ کی وباء نے مزید 3 بچوں کی جان لے لی
لاہور…لاہور میں خسرہ کی وباء نے آج مزید 3 بچوں کی جان لے لی،پانچ ماہ کے دوران شہر کے بڑے اسپتالوں میں خسرہ سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے،تاہم محکمہ صحت پنجاب نے پنجاب میں خسرہ سے مرنیوالے بچوں کی تعداد 99 بتائی ہے۔محکمہ صحت پنجاب لاہور اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں خسرہ کی وباء پر قابو پانے میں ناکام رہا، صوبے میں 5 ماہ کے دوران خسرہ سے 12 ہزار 877بچے متاثرہوئے جبکہ لاہور میں یہ تعداد چار ہزار سے تجاوز کرگئی، محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں خسرہ سے مرنے والے بچوں کی تعداد 99 جبکہ لاہور میں67 ہے، دوسری جانب لاہور کے میو اسپتال میں 45 بچے،جناح میں 5 ،چلڈرن اسپتال میں 46 بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،چلڈرن اسپتال میں آج 3 بچے جاں بحق ہوئے،جن میں دوسالہ عمر،دوسالہ جاوید اورتین ماہ کا شاہ میر شامل ہیں،مرنے والے بچوں کاتعلق ،گوجرانوالہ،ساہیوال اورلاہور سے ہے۔