21 مئی 2013
وقت اشاعت: 7:21
پیرو: دھڑ جڑی 2بچیوں کو کامیاب آپریشن کے بعد الگ کردیا گیا
پیرو…پیرو میں ڈاکٹروں کی بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے جہاں دو دھڑ جڑی بچیوں کو آپریشن کے بعد الگ کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق دونوں بچیوں کے پیٹ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تھے جسے کامیابی سے الگ کر دیا گیا۔ دونوں بچیاں اب عام بچوں کی طرح نشونما پائیں گی۔ بچیوں کا آپریشن 30 رکنی طبی ٹیم نے کیا جس میں ڈاکٹر،سرجن اور نرسیں شامل تھیں۔ آپریشن 8 گھنٹے جاری رہا۔ جڑواں بچیوں کے ماں باپ امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے جگر کے ٹکڑوں کو چند روز میں گھر لے جائیں گے۔