تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
22 مئی 2013
وقت اشاعت: 13:51

لاہور میں خسرہ سے مزید تین بچے جاں بحق،کل تعداد117ہو گئی

لاہور…لاہورکے چلڈرن اسپتال میں خسرہ سے متاثرہ مزید 3بچے انتقال کرگئے۔خسرہ سے انتقال کرنے والے بچوں میں سرگودھا کاایک سالہ بابر ،لاہور کاڈھائی سالہ حارث اورلاہورہی کی9ماہ کی زویا شامل ہیں۔ان بچوں کے انتقال کے بعد چلڈرن اسپتال میں خسرہ سے مرنیوالے بچوں کی تعداد 52 ہو گئی ہے۔لاہور میں گذشتہ پانچ ماہ کے دوران خسرہ سے 117 بچے انتقال کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.