تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
23 مئی 2013
وقت اشاعت: 22:31

پشاور:28 مئی سے شروع ہونے والی نسداد پولیو مہم کے لیے سیکیورٹی پلان تیار

پشاور…پشاور میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 28 مئی سے شروع کی جائے گی۔ پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سیکورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس کے مطابق انسداد پولیو مہم کے لیے پشاور کو 4 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔پولیو مہم کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے ،صاحبزادہ انیس کے مطابق سیکورٹی پلان کے تحت متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوز پولیو ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کریں گے۔تمام ٹیموں کو مہم کے حوالے سے متعلقہ تھانے سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.