تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 مئی 2013
وقت اشاعت: 7:39

کافی پینے سے جگر کے خطرناک امراض سے محفوظ رہاجاسکتاہے: تحقیق

نیویارک… امریکا میں کی گئی نئی تحقیق کے مطابق کافی پینے سے جگر کے خطرناک امراض سے محفوظ رہاجاسکتاہے۔ امریکا میں کی گئی تحقیق کے دوران جگر کی بیماری میں مبتلا اور صحت مند افراد پر مشتمل گروپ کو کئی دن تک روزانہ کافی پلائی گئی۔ اس تحقیق کے نتائج کے مطابق کافی پینے والے افراد میں پی ایس سی کے امکانات کم ہوگئے۔گزشتہ برس یورپ میں کافی پینے والوں پر کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق معتدل مقدار میں کافی پینے سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کی شرح 25 فیصد تک کم کی جا سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.