26 مئی 2013
وقت اشاعت: 17:22
ایف آربنوں میں پولیو کاایک اورکیس سامنے آگیا، تعداد 10ہوگئی
ایف آربنوں…ایف آربنوں میں پولیو کاایک اورکیس سامنے آیاہے جس کے بعدملک بھرمیں رواں سال پولیوکیسزکی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق نیم قبائلی علاقے ایف آر بنوں سے پولیو کا ایک اورکیس سامنے آیاہے۔ایف آربنوں کے گاوٴیں ملتن خیل کے ایک سالہ احتشام خان میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق متاثرہ بچے احتشام کے والد نے پولیو مہم کو غیر اسلامی قرار دے کر قطرے پلوانے سے انکار کیا تھا۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 10 ہو گئی ہے جبکہ فاٹا سے یہ چوتھاپولیوکیس ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق 10 میں سے 5 کیسز والدین کے انکار کے باعث سامنے آئے۔