26 مئی 2013
وقت اشاعت: 22:36
گرمی کی شدت میں اضافہ،اسپتال گیسٹروکے مریضوں سے بھر گئے
لاہور…گرمی کے شدت پکڑتے ہی لاہور میں اسپتالوں کی ایمرجنسیاں گیسٹرو کے مریضوں سے بھر گئیں،محکمہ صحت کی جانب سے فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث مریض آئی وی ڈرپ بھی بازار سے خریدنے پر مجبورہیں۔طبی ماہرین نے تاکید کی ہے کہ شہری خود کو گرم لو سے بچائیں،سر ڈھانپیں،بازاری اشیاء مت کھائیں،پانی اور نمکول کا استعمال رکھیں، قے اور پیچش کی صورت میں فورا ًڈاکٹرز کو رجوع کریں،پانی کی کمی بھی پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے،آج کل لاہوربھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور گرم لو چلتے ہی مرد ،خواتین اور بچے گیسٹرو میں مبتلا ہونے لگے،اسپتالوں کی ایمرجنسیاں اور وارڈ گیسٹرو سے متاثرہ افراد سے بھر گئیں،صرف میو اسپتال میں روزانہ گیسٹرو سے متاثرہ 350 افراد آنے لگے ،مریضوں میں بچے بھی شامل،دوسری جانب محکمہ صحت کے فنڈز جاری نہ کرنا بھی مریضوں کیلیے مالی مشکلات کا باعث بن گیا،ادویات نہیں مل رہیں،ڈرپوں کیلیے بھی بازاروں کا رخ کرنا مجبوری بن گئی ہے۔