27 مئی 2013
وقت اشاعت: 0:34
نوماہ کی بچی کے دل میں سوراخ؛ علاج کی منتظر
پشاور… پشاورمیں نوماہ کی بچی دل میں سوراخ ہونے کے باعث زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلاہے۔غریب والدین بچی کے علاج کے بھاری اخراجات اٹھانے سے قاصرہیں، ماں کی گودمیں کھیلتی کمسن عریبہ پیداہوئی تواس کے دل میں سوراخ تھاجووقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پھیلتا جا رہاہے۔ ممتاکی ماری عریبہ کی ماں آنکھوں میں دکھ کے سائے لئے اپنے جگرگوشے کے علاج کیلئے پریشان ہے کیونکہ لاکھوں روپے کے اخراجات اس کے بس کی بات نہیں۔