27 مئی 2013
وقت اشاعت: 9:18
یوگا دل کی کا رکر دگی کو بہتر بنا نے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، تحقیق
نئی دہلی …این جی ٹی …بھارتی طبی ما ہر ین کی ایک تحقیق کے مطا بق با قا عد گی سے یو گا (Yoga)کی مشق دل کی صحت اور کا رکر دگی کو بہتر بنا نے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ما ہرین کے مطا بق یو گا سے ناصرف دل کی صحت اور کا رکر دگی بہتر ہو تی ہے بلکہ یو گا کے ذہنی و جسما نی صلا حیت پر بھی مثبت اثرات مر تب ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطا بق یو گا کی مخصوص وقت تک کی جا نے والی متعدد مشقیں جیسے سا نس لینے کا عمل ،بیٹھنے کا انداز، گہری سوچ میں جا نا ، ہاتھ پا ؤں کا آرام دہ حالت میں رکھنا براہِ راست دل کی کا رکر دگی پر مفید اثرات مرتب کرتا ہے جس سے دل کی صحت میں روز باروز بہتری آ تی رہتی ہے۔