29 مئی 2013
وقت اشاعت: 0:18
لوڈشیڈنگ سے فرجز میں رکھی ویکسین بے اثر ہوگئیں،ینگ ڈاکٹرز
لاہور…ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے رہنماوٴں نے کہا ہے کہ حکومت خسرہ کے حوالے سے ایمرجنسی نافذ کرے،لوڈشیڈنگ کے باعث اسپتالوں کے فریجوں میں پڑی خسرہ اور دیگر بیماریوں کی ویکسین بے اثر ہو کر رہ گئی۔لاہورمیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر جنید اقبال اور دوسرے رہ نماوٴں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ کی وباء سے اب تک120بچے انتقال کر چکے ہیں،انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت نے 72گھنٹوں میں اسپتالوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار نہ دیا تو وہ احتجاجی تحریک چلائیں گے، لوڈ شیڈنگ کے باعث ہرٹیچنگ اسپتال میں روزانہ 25 سے 30 اہم آپریشن ملتوی کئے جا رہے ہیں جبکہ مشینری کی خرابی مریضوں کی مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہے ، ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کی فریجوں میں پڑی خسرہ سمیت دیگر ویکسین اپنی افادیت کھو دیتی ہے،اس کے باوجود وہی ویکسین بچوں کو لگانا پڑتی ہے۔