تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 مئی 2013
وقت اشاعت: 1:6

فیصل آباد میں خسرہ سے4بچے جاں بحق، تعداد 8 ہوگئی

فیصل آباد…فیصل آباد کے سول اور الائیڈ اسپتال میں خسرہ سے چاربچے جاں بحق ہو گئے۔ فیصل آباد میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں داخل تین بچے جبکہ سول اسپتال میں زیرعلاج ایک بچی دم توڑ گئی۔ گزشتہ روزبھی الائیڈ اسپتال میں خسرہ میں مبتلاتین بچیوں کاانتقال ہواجبکہ ایک بچہ چندروزپہلے جاں بحق ہو گیا تھا۔ ادھر لاہورمیں بھی خسرے سے متاثرہ مزید 5بچے انتقال کر گئے جس کے بعد پنجاب میں خسرے سے دم توڑنیوالے بچوں کی تعداد100سے زائد ہو گئی۔ ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ مرنے والے بچوں کو خسرے سے بچاوٴ کی ویکسین نہیں پلائی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.