29 مئی 2013
وقت اشاعت: 4:36
پنجاب میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 12 مزید کیسز سامنے آ گئے
لاہور…پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 12 مزید مشتبہ کیسز سامنے آ گئے ۔پانچ ماہ میں لاہور کے اسپتالوں میں لائے گئے مشتبہ کیسزکی تعداد 329 ہوگئی ،محکمہ صحت کے مطابق رواں سال لاہور میں اب تک ڈینگی کے چار کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ،ان میں تین کا تعلق فیصل آباد جبکہ ایک کا لاہور سے ہے ،فیصل آباد میں ڈینگی کے مشتبہ پانچ افراد میں سے 3 میں وائرس کی تصدیق ہوئی ،مزید 12 کیسز میں میو اسپتال میں 3 اور سروسز میں 8 مشتبہ کیسز لائے گئے ۔پنجاب میں مشتبہ کیسز کی تعداد 434 جبکہ لاہور میں یہ تعداد 329 ہے۔