تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 مئی 2013
وقت اشاعت: 4:36

موسم گرما کی آمد، خیبر پختون خوا میں جلد کی بیماریوں میں اضافہ

پشاور…خیبر پختون خوا میں جلد کی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور طبی ماہرین سے موسم گرما پر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک صوبے کے چار بڑے اسپتالوں میں جلد کی بیماریوں میں مبتلا ساٹھ ہزار سے زیادہ مریضوں کو رجسٹرڈ کیا گیا۔ یہ تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں23 فیصد زیادہ ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق مریضوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔موسم گرمامیں طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ جلد کی حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.