تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 مئی 2013
وقت اشاعت: 11:31

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی مزید پانچ افرد میں تصدیق

جدہ…سعودی عرب میں کورونا Coronaوائرس کی مزید پانچ افرد میں تصدیق ہوگئی ہے۔ سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں 2012سے سامنے آنے والے کورونا وائرس کے 37متاثرین میں سے اب تک 18 افراد ہلاک ہلاک ہوچکے ہیں۔ پانچوں نئے متاثرین کی عمریں 73 سے 85 سال کے درمیان ہیں اور یہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ ستمبر 2012 سے پھیلنے والے وائرس سے 9 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد پر حملہ کرنے والے کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 49متاثرین میں سے 24افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.