تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
30 مئی 2013
وقت اشاعت: 3:56

مٹیاری میں ڈائریا سے ایک بچہ جاں بحق، کراچی میں 773 کیسز رپورٹ

کراچی … مٹیاری میں ڈائریا سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ کراچی کے مختلف اسپتالوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈائریا کے 773 کیسز رپورٹ ہو ئے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اشفاق میمن کے مطابق اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں آج 3856 بچے ڈائریا میں رپورٹ ہو ئے ہیں جبکہ ڈائریا سے مٹیاری میں ایک بچہ جاں بحق ہوا ہے۔ رواں ماہ صوبے بھر میں ڈائریا سے 6 بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، 6484 بچے صوبے کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ رواں ماہ صوبے میں 34 ہزار سے زائد بچے ڈائریا کی بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.