1 جون 2013
وقت اشاعت: 21:0
گزشتہ 6 ماہ میں حملوں سے پولیومہم کودھچکا لگا، عالمی مانیٹرنگ بورڈ
کراچی…عالمی مانیٹرنگ بورڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں پولیوٹیموں پرحملوں سے پولیومہم کودھچکا لگا، پاکستان سے پولیوخاتمہ مشکل ٹارگٹ تھا،حملوں کے بعدمزیدمشکل ہوگیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 16 پولیو ورکرز کی ہلاکت سے شدید نقصان پہنچا ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2012میں پاکستان میں پولیوکے خاتمے میں خاطرخواہ کامیابی ہوئی ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی و جنوبی وزیرستان میں پولیو مہم شروع نہ کی گئی تو خطرناک حد تک پولیو کے کیسز سامنے آ سکتے ہیں۔عالمی مانیٹرنگ بورڈ نے کہا ہے کہ پولیوکی پاکستان سے دیگرممالک منتقلی روکنے کیلئے سفری پابندیاں لگنی چاہئیں، نئی حکومت کوچاہیے کہ وزیراعظم پولیوسیل کوفوری بحال کرے۔