3 جون 2013
وقت اشاعت: 18:0
خون عطیہ کرنے سے ہارٹ اٹیک کے خطرات کم ہو سکتے ہیں، تحقیق
نیویارک…خون عطیہ کرنے سے دوسرے کا بھلا تو ہوتا ہی لیکن اسکے ساتھ ساتھ خون دینے والا بھی بہت فائدے میں رہتا ہے۔ایک امریکی تحقیق کے مطابق خون دینے کے عمل سے دل کے دورے اور کینسر جیسے مہلک امراض کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ خون میں آئرن کی شرح میں اضافے سے خون گاڑھا ہو جاتا ہے جو مختلف امراض کا باعث بنتا ہے لیکن خون عطیہ کرکے اس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خون دینے سے بڑی تعداد میں کیلوریز میں بھی کمی واقع ہوتی ہے جو موٹاپے سے بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے تاہم یہ فائد معمول کی بنیادوں پر خون عطیہ کرنے سے ہی حاصل ہو سکتے ہیں۔