12 جون 2013
وقت اشاعت: 20:5
خسرہ ویکسین کا ٹیسٹ اور وزیراعلیٰ، وزیر صحت کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دائر
لاہور … خسرہ ویکسین کا لیبارٹری ٹیسٹ کرانے اور بچوں کی اموات پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت کیخلاف کارروائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔ اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ خسرہ ویکسین کا لیبارٹری ٹیسٹ کرایاجائے کیونکہ متعدد بچوں کی اموات ناقص اور زائد المیعاد ویکسین کے استعمال سے ہوئیں، عدالت خسرہ سے جاں بحق بچوں کا پوسٹمارٹم بھی کرانے کا حکم دے۔ عدالت متفرق درخواست کی سماعت 13 جون کو کرے گی۔