تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
13 جون 2013
وقت اشاعت: 18:7

کراچی: ڈینگی کا ایک اور مریض چل بسا، تعداد 2ہوگئی

کراچی … کراچی میں رواں سال کا دوسرا ڈینگی کا مریض بھی دم توڑ گیا ہے، مریض نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق نجی اسپتال میں زیرعلاج ڈینگی کا ایک اور مریض چل بسا، ڈینگی سے مرنے والے مریض کی شناخت فرحان خان کے نام سے ہوئی ، فرحان خان گلستان جوہر کا رہائشی تھا، ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق کراچی میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.