تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
16 جون 2013
وقت اشاعت: 3:44

خون عطیہ کرنے والے دل کے دورے سے محفوظ رہتے ہیں: تحقیق

نیویارک… این جی ٹی… ایک امریکی تحقیق کے مطابق خون عطیہ کرنے سے دوسرے کا بھلا تو ہوتا ہی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ خون دینے والا بھی بہت فائدے میں رہتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خون دینے کے عمل سے دل کے دورے اور کینسر جیسے مہلک امراض کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔تحقیق میں مزیدبتایا گیا کہ خون میں آئرن کی شرح میں اضافے سے خون گاڑھا ہو جاتا ہے جو مختلف امراض کا باعث بنتا ہے لیکن خون عطیہ کرکے اس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خون دینے سے بڑی تعداد میں کیلوریز میں بھی کمی واقع ہوتی ہے جو موٹاپے سے بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے تاہم یہ فائدے معمول کی بنیادوں پر خون عطیہ کرنے سے ہی حاصل ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھرمیں ہر سال107ملین لوگ خون کے عطیات دے کر قیمتی جانوں کا دفاع کرتے ہیں اور 14 جون 2004ء سے یہ دن ہر سال باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.