تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
16 جون 2013
وقت اشاعت: 20:56

سیکیورٹی خدشات ، پشاورمیں جون میں ہونے والی پولیومہم موٴخر

پشاور…محکمہ صحت خیبرپختونخوانے سیکیورٹی خدشات کے باعث پشاورمیں جون میں ہونے والی پولیومہم موٴخرکردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پولیوسیل کے مطابق پشاور میں جون میں ہونے والی پولیو مہم موٴخر کر دی گئی ہے۔ پولیو مہم سکیورٹی خدشات کے باعث موٴخر کی گئی ہے۔پولیو سیل کے ذرائع کے مطابق پشاورمیں پولیو مہم یکم سے تین جولائی تک چلائی جائے گی۔28 مئی کوپشاورمیں پولیوٹیموں پرحملوں میں دوخواتین ورکرزکوقتل کردیاگیاتھا۔جس کے بعدپولیومہم جون میں چلانے کافیصلہ کیاگیاتھاتاہم سکیورٹی خدشات کے پیش نظرپولیومہم جون میں بھی شروع نہیں کی جاسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.