تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
17 جون 2013
وقت اشاعت: 11:39

خسرہ سے ہلاکتیں،لاہور ہائی کورٹ میں عدالتی تحقیقات کی سماعت

لاہور…لاہورہائی کورٹ میں خسرہ سے ہلاکتوں کی عدالتی تحقیقات کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سماعت25جون تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ اس سلسلے میں قائم کمیٹی کو مزید مہلت نہیں دی جائے گی،دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں خسرہ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد17ہزار985 ہوگئی ہے۔لاہورہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے موٴقف اختیار کیاکہ خسرہ سے ہلاکتوں کی عدالتی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی گھر بیٹھے کاغذی کارروائیاں کررہی ہے،عملاً کچھ نہیں ہو رہا،اس پرعدالت نے مزیدسماعت25جون تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ کمیٹی کو مزید مہلت نہیں دی جائے گی،دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کاکہناہے کہ پچھلے24گھنٹوں کے دوران صوبے میں خسرہ سے کسی بچے کی ہلاکت نہیں ہوئی۔اس دوران خسرے کے 37نئے کیسزسامنے آئے،جن میں سے5مریض لاہور کے اسپتالوں میں لائے گئے،نئے کیسز کے بعدپنجاب میں خسرہ سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 17ہزار985اور لاہور میں5ہزار209 ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.