17 جون 2013
وقت اشاعت: 17:2
سرگودھا میں خسرہ سے متاثرہ 3 بہنیں جاں بحق
سرگودھا …سرگودھا میں ایک محنت کش کی 3بچیاں خسرہ کے مرض میں مبتلاہو کر جاں بحق ہوگئیں۔ مزید 4بچے اب بھی خسرہ کے مرض میں مبتلاہیں جو زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔سرگودھا کے قصبہ لکسیاں کے رہائشی محنت کش سلطان علی نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران اس کی 3بیٹیاں 2سالہ سنیرا ، 8سالہ رمشا اور 10سالہ گڑیا خسرہ کے مرض میں مبتلاہو کر جاں بحق ہوچکی ہیں، جبکہ 4سالہ سمیرا ، 7سالہ علی حسن ، 9سالہ جابر علی اور 13سالہ صابر علی بھی خسرہ کے مرض میں مبتلاہیں، سلطان علی کا کہنا ہے کہ وہ محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے، اور غربت کے باعث بچوں کا علاج کرانے سے قاصر ہے ، سلطان علی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس کے زندہ بچ جانے والے بچوں کو بچانے کیلئے اُس کی مددکرے۔