تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
18 جون 2013
وقت اشاعت: 8:3

پشاور:لیڈی ریڈنگ میں ڈائیلاسز کرانیوالوں کا ہپاٹائٹس کا شکار ہونیکا انکشاف

پشاور…لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈائیلاسز کرانیوالے مریضوں کا ہپاٹائٹس کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر کی گئی انکوائری رپورٹ کے مطابق سالانہ 500 افراد ہیپاٹائٹس کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہارجاتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈائیلاسز کے دوران آلودہ آلات استعمال کیے گئے،جس کے باعث سیکڑوں مریض ہلاک ہوئے ۔استعمال شدہ آلات بار بار کام میں لاکر ادارے کو 2کروڑ سے زیادہ کا نقصان پہنچایا گیا ۔چیف ایگزیکٹو لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ وہ انکوائری رپورٹ کو من وعن تسلیم کرتے ہیں اور ملوث افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔گردے کے مرض میں مبتلامریضوں نے ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں جس پرپشاور ہائی کورٹ نے انکوائری کا حکم دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.