تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
18 جون 2013
وقت اشاعت: 17:45

فیصل آباد میں خسرہ سے 3 بچے جاں بحق

فیصل آباد…فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں خسرے میں مبتلا مزید تین بچے انتقال کرگئے جبکہ سرگودھا میں بھی ایک بچے نے دم توڑ دیا۔الائیڈ اسپتال میں جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کا تعلق فیصل آباد کے مختلف علاقوں سے تھا۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران فیصل آباد میں خسرہ کی وبا سے مرنے والوں کی تعداد 41 ہو گئی جبکہ 35بچے زیر علاج ہیں۔ ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ ادھر سرگودھا میں بھی خسرہ میں مبتلا ایک اور بچہ چل بسا ہے جس کے بعد سرگودھا میں ایک ماہ کے دوران مرنے و الے بچوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.