تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 جون 2013
وقت اشاعت: 12:39

پنجاب میں خسرہ سے متاثرہ ایک اور بچہ دم توڑ گیا

پنجاب میں خسرہ سے متاثرہ ایک اور بچہ دم توڑ گیا،جس کے بعد صوبے میں خسرہ سے انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد167ہو گئی، خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعدادساڑھے18ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پچھلے24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں خسرہ سے متاثرہ 195نئے کیسز سامنے آئے،42بچے لاہور کے اسپتالوں میں لائے گئے،صوبے میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کی کل تعداد18ہزار590ہوگئی،بہاولپور میں خسرہ میں مبتلا ایک اور بچہ دم توڑ گیا،جس کے بعدپنجاب میں خسرہ سے دم تورنے والے بچوں کی تعداد167ہو گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.