تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
21 جون 2013
وقت اشاعت: 4:16

کراچی: پانی کے 42 فیصد حصے میں کلورین کی مقدار غیر تسلی بخش قرار

کراچی…کراچی شہر میں فراہم کیے جانے والے پانی کے 42 فیصد حصے میں کلورین کی مقدار غیر تسلی بخش قرار دے دی گئی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پانی میں نگلریا کی مقدار جانچے کے لیے 1100 سے زائد نمونے حاصل کیے گئے ہیں جن میں 419 نمونوں میں کلورین کی مطلوبہ مقدار کم پائی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق حاصل کیے گئے نمونوں میں کلورین کی مقدار 0.015 پی پی ایم سے کم پائی گئی ہے جبکہ پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار 0.25 پی پی ایم ہونی چائیے۔ عالمی ادارے صحت نے محکمہ صحت سندھ کو 25 کلورین کے ڈرم فراہم کردئیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.