24 جون 2013
وقت اشاعت: 3:11
بچپن میں مناسب بڑھاپے میں امراضِ قلب سے بچنے میں معاون ہو سکتی ہے
نیویارک… این جی ٹی…بچپن میں مناسب غذا لینے سے بڑی عمر میں جا کر امراض قلب سمیت مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔یہ دعویٰ کینیڈا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے جس کے مطابق3سال کی عمر میں بچے کی غذا کے ذریعے اس کے بڑا ہونے پر امراض قلب کے خطرات کا تعین ممکن ہے۔تحقیق کے مطابق 3 سے 5 سال کی عمر کے درمیان غیر صحت غذا کا استعمال جسمانی کولیسٹرول میں اضافہ کر دیتا ہے جو ادھیڑ عمری میں جا ر مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔محقیقین کا کہنا تھا کہ اگر بچپن میں بچے کو مناسب غذا دی جائے تو یہ مستقبل میں اس کے لئے بہتر ثابت ہو سکتا ہے ۔