26 جون 2013
وقت اشاعت: 10:50
پنجاب میں خسرہ سے مزید3بچے دم توڑگئے
لاہور…پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران خسرہ سے مزید3بچے دم توڑگئے۔پنجاب میں6ماہ کے دوران خسرہ سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد178 ہوچکی ہے ۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق آج2بچے الائیڈ اسپتال فیصل آباد اورایک بچہ وکٹوریہ اسپتال بہاولپورمیں دم توڑگیا۔پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران خسرہ کے185اورلاہور میں26نئے مریض سامنے آئے جس کے بعدصوبے میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد19ہزار726 اورلاہور میں5ہزار492 ہوگئی۔دوسری جانب محکمہ صحت کے ترجمان کاکہناہے پنجاب کے 12 اضلاع میں انسداد ِخسرہ کی 10 روزہ مہم نہایت کامیابی سے جاری ہے،مہم کے پہلے2 دن کے دوران 12 لاکھ 91 ہزار 946 بچوں کو خسرہ سے بچاوٴ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔