27 جون 2013
وقت اشاعت: 10:9
وٹامن ڈی ہائی بلڈ پریشر کے لئے مفید ہے، امریکی ماہرین
واشنگٹن…امریکی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی نہ صرف ہائی بلڈ پریشر کے لیے مفید ہے بلکہ اس سے وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔امریکا میں کی جانے والی تحقیق میں وٹامن ڈی کے استعمال کے مختلف فوائد سامنے آئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شوگر کے مرض میں مبتلا جو خواتین ڈپریشن کاشکار ہوتی ہیں وٹامن ڈی کا استعمال ان خواتین کا موڈ ٹھیک کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی نہ صرف ہائی بلڈپریشر کے لیے مفید ہے بلکہ وزن کم کرنے میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔