تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
27 جون 2013
وقت اشاعت: 17:59

سندھ میں 8 ڈینگی مریضوں کی تصدیق، رواں سال تعداد 336 ہوگئی

کراچی … گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 8 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد رواں سال اب تک 336 سے زائد ڈینگی کے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ڈینگی سرویلنس سیل کے انچارج ڈاکٹر شکیل ملک کے مطابق ڈینگی کے شدت میں دن بدن تیزی آرہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔ رواں سال اب تک 336 سے زائد افراد ڈینگی میں رپورٹ ہو چکے ہیں، جس میں سے 326 مریضوں کا تعلق کراچی سے جبکہ باقی 10 افراد اندرون سندھ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر شکیل کا کہنا ہے کہ اب بھی 10 سے زائد افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.