28 جون 2013
وقت اشاعت: 8:54
فیصل آباد : خسرہ سے ایک اوربچی جاں بحق ہوگئی
فیصل آباد… پنجاب میں خسرہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔فیصل آباد کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال ستیانہ میں خسرہ میں مبتلا ایک اوربچی جاں بحق ہو گئی۔فیصل آباد کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال ستیانہ میں زیر علاج ستیانہ کی رہائشی نو سالہ بچی ایشا خسرہ کے باعث دم توڑ گئی۔چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 13مریض فیصل آباد کے مختلف اسپتالوں میں لائے گئے ہیں۔ تین ماہ کے دوران فیصل آباد کے اسپتالوں میں اب تک خسرہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 48ہو گئی ہے۔