تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 جون 2013
وقت اشاعت: 15:30

غذائیت سے متعلق لوگوں میں شعور کی کمی ہے، طبی ماہرین

کراچی…طبی ماہرین کا کہناہے کہ پاکستان میں غذا اور غذائیت کے متعلق لوگوں میں شعور کی کمی ہے۔طبی ماہرین نے یہ بات پاکستان نیوٹریشن ڈائٹ ٹک سوسائٹی کے تحت کراچی میں " نیوٹریشن ریسرچ سمپوزیم " کے دوران کہی۔ سمپوزیم کی مہمان خصوصی اور سوسائٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر فاطمہ جواد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غذائیت سے متعلق ابھی تک غیر ملکی تحقیق پر انحصار کیا جارہا ہے جبکہ یہاں بھی ایسی ریسرچ ہو سکتی ہے۔ پاکستان نیوٹریشن ڈائٹ ٹک سوسائٹی کی نائب صدر فائزہ خان کا کہنا تھاکہ لوگوں میں شعور کی کمی بھی ہے ایک ماہر نیوٹریشنسٹ ہی غذائیت سے متعلق درست معلومات فراہم کرسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.