29 جون 2013
وقت اشاعت: 19:46
کراچی میں نگلے ریا سے ایک اور شخص جاں بحق
کراچی…کراچی میں نگلے ریا کے ایک اور مریض نے دم توڑ دیا۔ شہر کے کئی علاقوں میں پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدارنہ ہونے سے یہ جان لیوا مرض پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ڈپٹی سیکریٹری صحت ڈاکٹر ندیم شیخ کے مطابق نگلے ریا سے جاں بحق ہونے والا طاہر انصار کراچی کے علاقے لائنز ایریا کا رہائشی تھا۔ چالیس سالہ طاہر کو 27 جون کو نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ کراچی میں گذشتہ دو ماہ کے دوران نگلے ریا سے تین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔انسداد نگلے ریا کی کمیٹی کے مطابق کراچی میں 45 مقامات ایسے ہیں جہاں پا نی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار موجود نہیں ہے۔ اس صورت حال میں یہ موذی مرض پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔