29 جون 2013
وقت اشاعت: 20:2
شمالی وزیرستان : بچے میں خطرناک پولیو وائرس پی ون کی تصدیق
میران شاہ…شمالی وزیرستان میں نو ماہ کے بچے میں خطرناک پولیو وائرس پی ون کی تصدیق ہوگئی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل کا رہائشی نو ماہ کابخت زمان پولیو ویکسین سے محروم رہا۔ جس کے باعث وہ خطرناک پولیو وائرس پی ون میں مبتلا ہو گیاہے۔ پی ون وائرس کی تصدیق کے بعد شمالی وزیرستان میں بڑے پیمانے پر پولیو کی وباء پھوٹنے کا خدشہ ہے ۔ دوسری جانب ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق یکم جولائی سے فاٹا میں انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے تاہم سیکورٹی خدشات کے باعث شمالی اور جنوبی وزیرستان کو انسداد پولیو مہم سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے دو لاکھ سے زائد بچے ویکسین سے محروم رہ جائیں گے۔