1 جولائی 2013
وقت اشاعت: 7:11
قبائلی علاقہ جات میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا
پشاور…ملک کے قبائلی علاقہ جات میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ جس میں سات لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو بچاوٴ قطرے پلائے جائیں گے ۔محکمہ صحت فاٹا حکام کے مطابق قبائلی علاقوں میں آج یکم جولائی سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ جس میں اڑھائی ہزار ٹیمیں سات لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائیں گے۔ تاہم شمالی اور جنوبی وزیرستان میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر پولیو کے خلاف مہم نہیں چلائی جاسکتی ہے۔