1 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:35
پنجاب کے 5 اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع
لاہور…صوبہ پنجاب کے پانچ اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع کر دی گئی ۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ذوالفقار چوھدری نے بتایا کہ پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم لاہور ، راول پنڈی ، ملتان ، خانیوال اور وہاڑی میں شروع کی گئی ہے جو تین روز تک جاری رہے گی،ان کا کہنا تھا کہ پولیومہم کے دوران پانچ سال تک عمر کے تمام بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ۔