تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
1 جولائی 2013
وقت اشاعت: 10:23

کراچی میں نگلیریا سے جاں بحق افراد کی تعداد3ہو گئی

کراچی…کراچی میں نگلیریا سے جاں بحق افراد کی تعداد3ہو گئی کراچی میں دو ماہ کے دوران نگلیریا سے مرنیوالوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔پرسوں نگلیریا سے جاں بحق ہونے والا شخص لائنز ایریا کے علاقے کا رہائشی تھا،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی کے مطابق ہفتے کو نگلیریا سے جاں بحق ہونے والا شخص مسجد میں وضو کرنے کے باعث نگلیریا کا شکار ہوا۔اسے 27 جون کو نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا،جہاں وہ چل بسا۔اب تک شہر میں تین افراد نگلیریا کے باعث اپنی زندگی ہار چکے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق انسداد نگلیریا کی مہم مزید موثر بنانے کیلئے مساجد اور قبرستانوں میں پانی کے ٹینکوں میں کلورین ٹیبلٹ فراہم کئے جائیں گے۔دوسری طرف انسداد نیگلیریا کمیٹی کے مطابق شہر میں 45 مقامات ایسے ہیں جہاں پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار نہ ہونے سے نگلیریا پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.